ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال کی ریلی رد، بی جے پی اور پی ایم مودی پر برسے سنجے سنگھ

کجریوال کی ریلی رد، بی جے پی اور پی ایم مودی پر برسے سنجے سنگھ

Sat, 23 Mar 2019 23:38:39    S.O. News Service

دہلی ، 23 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کی تشہیر میں مصروف عام آدمی پارٹی (آپ) نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ بولا۔آپ کی جانب سے سنجے سنگھ نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ ان کے کہنے پر دہلی پولیس نے ہفتہ کو ان کے ایک ریلی کی اجازت نہیں دی، جبکہ اسی جگہ آنے والے دنوں میں بی جے پی لیڈر ہرش وردھن سنگھ کی ریلی ہونی ہے۔

وہیں دہلی وزیر اعلی کجریوال نے اس کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ دہلی پولیس کی جانب سے دہلی میں آج تک بی جے پی کی کوئی ریلی رد نہیں کروائی گئی۔پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ ہفتہ کو دہلی کے شکوربستي علاقے میں اروندکجریوال کا ایک عوامی جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ان کے مطابق ساری اجازت کے لئے دہلی پولیس سے پہلے ہی بات کر لی گئی تھی لیکن ہفتہ کو آخری وقت میں انہوں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اس پر سنجے سنگھ نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ آنے سے پہلے ہی بی جے پی ہار مان چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی پولیس کی نگرانی میں دارالحکومت میں منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ مودی اگر اتنے ڈرے ہوئے ہیں تو انتخابات کیوں کروا رہے ہیں؟ وہیں معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کجریوال نے ٹویٹ کیاکہ بی جے پی والوں، مان لو کہ دہلی کی ساتوں نشستیں ہار رہے ہو،مودی جی مکمل ریاست کا وعدہ کرکے مکر گئے،اب عوام بتائے گی۔سنجے سنگھ نے آگے الیکشن کمیشن میں جانے کی بات بھی کہی،وہ بولے کہ ہم الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں کہ دہلی پولیس کے ان افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے جنہوں نے بی جے پی کے کہنے پر ریلی ردکی۔ سنجے سنگھ نے ان افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ بھی اٹھایا۔


Share: